زمبابوے کا دورہ پاکستان ‘میزبان ملک سے زائد ترغیبات کا مطالبہ

کراچی 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کرکٹ یونین جس نے آئندہ ماہ اپنے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کیلئے رضا مند کرلیا ہے لیکن اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کہ ہے کہ وہ اس دورہ کے بدل میں مہمان کھلاڑیوں کو زائد ترغیبات فراہم کریں۔ پی سی بی ذرائع کے بموجب زمبابوے کرکٹ اسو سی ایشن نے اپنے کھلاڑیوں کو زائد مالی فوائد فراہم کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے اس کے ضمن میں اور زمبابوے کے دورہ کے متعلق کل حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑی پاکستان میں سکیوریٹی خدشات کی وجہ سے اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں لہذا انتظامیہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے زائد مالی ترغیبات فراہم کریں۔ مارچ 2009 سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہیںاور پاکستان 20 مئی سے زمبابوے کی میزبانی کرتے ہوئے ٹیم ونڈے اور دو ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی سیریز کو یقینی بنانا چاہتا ہے جو کہ لاہوراور ممکنہ طور پر کراچی میں کھیلیں جائیں گے ۔