زمبابوے پہلی اننگز میں 68 رنز پر ڈھیر،فالوآن

پورٹ الیزبیتھ۔27 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) آفریقی فاسٹ بولر مورنی مرکل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو پہلی اننگز میں 68 رنز پر ڈھیر کردیا جس کے بعد کپتان ڈی ویلیئرس نے مہمان ٹیم کو فالو آن پر مجبور کرتے ہوئے دوسری اننگز میں بیٹنگ کی دعوت دی۔ مرکل نے … رنزکے عوض 6 وکٹس لئے۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف تاریخی چار روزہ ڈے نائیٹ ٹسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک اپنی اننگز 9 وکٹ پر 309 رن بناکرختم کرنے کا اعلان کردیا اور مخالف ٹیم نے صرف 30 رن پر چار وکٹ لیکر اپنی موقف مضبوط کرلیا۔جنوبی افریقہ نے رات کے کھانے تک 65.3 اوورمیں چار وکٹ پر 251 رن بنائے اور 78.3 اووروں میں نو وکٹ پر 309 رنز بنانے کے بعد اپنی اننگز اعلان کردی۔ اس کے بعد اپنی پہلی اننگز کے لئے اتری زمبابوے کی ٹیم نے 16 اووروں کے کھیل میں صرف 30 رنوں کا اضافہ کرکے اپنے چار وکٹ بھی گنوادیئے ۔اسٹمپ تک ریان برل 15 رن اور کائل جاروس چار رن بناکر کریز پر موجود ہیں اور ٹیم ابھی جنوبی افریقہ سے 279 رن پیچھے ہے اس کے علاوہ اس کے چھ وکٹ ہی محفوظ ہیں۔ زمبابوے کی شروعات کافی مایوس کن رہی اور اوپنر ہیملٹن مسکادزا صفر، چامو چبھابا 6 رن، کریگ ارون اور وکٹ کیپر برینڈرن ٹیلر صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ زمبابوے نے اپنی اننگز کے 11 ویں اوور تک 14 رن پر چار وکٹ گنوائے ۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنی مورکل نے 20 رنز پر تین وکٹ اور ورنان فیلنڈر نے پانچ رن پر ایک وکٹ لیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی اننگز میں 23 سالہ مرک رام نے 204 گیندوں کی اننگز میں 14 چوکے نیز دو چھکے لگاکر 125 رن کی سنچری والی اننگز کھیلی مرک رام ڈنر سے عین قبل آؤٹ ہوئے ۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں اوپنر ڈین ایلگر نے 31، ہاشم آملہ نے پانچ اور کپتان اے بی ڈی ویلیئرس نے 65 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رن بنائے ۔ تومبا باووما نے ڈنر کے بعد 44 اور کوینٹن ڈی کاک نے24 رن کا تعاون دیا۔زمبابوے کی جانب سے کائل جاروس نے 57 رن پر تین وکٹ اور کرس ایمپوف نے 58 رن پر تین وکٹ لئے ۔ گریم کریمر کو 66 رن پر دو وکٹ ملے ۔