زمبابوے نے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دی

سلہٹ۔6 نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مہمان زمبابوے کرکٹ ٹیم نے یہاں بنگلہ دیش کو 151 رنز سے شکست دیکر کر بیرون ملک 17 برس بعد اپنی پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ زمبابوے کی کامیابی میں اسپنرس سکندررضا اور برنڈن ناوٹا نے اپنے درمیان 7 وکٹیں بانٹتے ہوئے کلیدی رول ادا کیا۔ کامیابی کے لئے مطلوبہ نشانہ 321 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی حالانکہ اس نے کھیل کے چوتھے دن اپنی اننگز کا آغاز26/0 سے کیا تھا۔سکندر نے تین اور برنڈن نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔