اشیاء : قیمہ : آدھا کلو، انڈے :3عدد، ادرک : ایک یا دو انچ کا ٹکڑا، پیاز: 3عدد، دہی : آدھا پاؤ، سرکہ : کھانے کے دو چمچے، ثابت کالی مرچ: چھ تا سات عدد، زعفران: دو چٹکی، بریڈ ، حسب ضرورت، نمک: حسب ذائقہ اور تیل: حسب ضرورت۔
ترکیب: ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز لال کرلیں،ادرک اور کالی مرچ کو سرکہ میں پیس لیں اور تھوڑا سا نمک بھی اس میں ملا لیں( پیسنے کے دوران اس میں پانی بالکل نہیں ڈالیں) اس پسے ہوئے مسالے کو قیمے میں مکس کردیں اور ایک کپ پانی ڈال کر اس قیمہ مسالے کو چولہے پر چڑھادیں۔ جب 15 منٹ میں پانی خشک ہوجائے تو دیگچی چولہے سے اُتار لیں اور قیمہ ٹھنڈا کرکے باریک پیس لیں۔اس دوران اس قیمے میں تلی ہوئی پیاز اور زعفران بھی ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں، اس قیمے میں دہی بھی شامل کردیں اور اس کے کباب بنالیں، انڈوں کو پھینٹ کر رکھ لیں۔ کبابوں کی ٹکیوں کو انڈوں میں ڈبو کر اور بریڈ لگاکر تل لیں اور سرونگ پلیٹ میں سلاد، پیاز، ٹماٹر سے سجاکر پیش کریں۔