حیدرآباد 7 جون ( این ایس ایس ) ریاست میں کسانوں کے ساتھ زرعی مزدوروں کو بھی انشورنس اسکیم کی سہولت فراہم ہونے کا امکان ہے کیونکہ حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کسانوں کو بیمہ اسکیم فراہم کرنے والے چیف منسٹر اب زرعی مزدوروں کو بھی یہ سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ جلد ہی اس تعلق سے کوئی اعلان کرینگے ۔ وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے بھی اسی طرح کے اشارے دئے ہیں کہ زرعی مزدوروں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے چیف منسٹر سے خواہش کی تھی کہ زرعی مزدوروں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا جانا چاہئے جس پر انہوں نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور جلد اعلان بھی کرسکتے ہیں۔