زرعی قرض فوری منظور کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت

کریم نگر /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ربیع میں تمام کسانوں کو فصل قرضہ جات منظور کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ضلعی عہدیداران کو ہدایت دی ۔ پیر کے دن ڈائل یوور کلکٹر پروگرام کے موقع پر حسن آباد منڈل پوٹلئہ پلی سے سرینوسا نامی کسان نے کہا کہ بینک عہدیداران فصل قرضہ جات نہیں دے رہے ہیں ۔ جس پر کلکٹر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اہل کسانوں کو فصل قرضہ جات کی فوری منظوری کریں ۔ محکمہ زراعت کے عہدیداران ، متعلقہ بینکوں میں ربط کرکے قرضہ دلوائیں ۔ کریم نگر منڈل زرشیڈ سے سمپت راؤ نے کہا کہ گھر گھر جامع سروے صحیح طور پر انجام نہیں دئے ۔ جس کی وجہ سے اہل افراد کو بہبودی اسکیمات کی منظوری نہیں ہو رہی ہے ۔ پیگڈاپلی منڈل سے لکشما ریڈی نے کہا کہ آئی کے پی سنٹرس میں دھان کو زیادہ وزن میں تول رہے ہیں ۔ فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحقیق کرکے ضروری کارروائی کرنے پی ڈی ڈی آر ڈی اے کو حکم دیا ۔ رائیکل سے بھوانی نے کہا کہ میرا شوہر کا 5 سال قبل انتقال ہوا ۔ اب تک ڈت سرٹیفکیٹ نہیں دئے گئے ۔ فوری تحصیلدار کو درخواست دینے کی ہدایت کی ۔ اس طرح موصول 8 فون کالس کے ذریعہ پیش کردہ مسائل کیلئے یکسوئی کی راہ ہموار کی ۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وجئے گوپال و ضلعی عہدیدیران نے شرکت کی ۔