میدک /14 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر بھاری آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں زرعی اغراض کی ترقی کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپئے مختص کیا گیا ہے ۔ اس طرح ریاست میں برقی کیلئے 91 ہزار کروڑ روپئے مختص کیا گیا ہے ۔ مسٹر ہریش راؤ میدک کے سائی بالاجی گارڈنس میں قرض کے بوجاھ سے عاجز آکر اپنی جانیں تلف کرلینے والے کسانوں کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے امدادی چیکس کی تقسیم کے سلسلہ میں عقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مقامی رکن اسمبلی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں 33 خاندانوں میں فی کس 5 لاکھ کے امدادی چیکس حوالے کئے گئے ۔ مسٹر ہریش راؤ نے کہا کہ متاثرہ کسانوں کے خاندانوں کو زراعت کیلئے امدادی قیمتوں پر تخم فراہم کئے جائیں گے اور ان کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سرکاری ہاسٹلس میں داخلے دئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے مسائل کے حل کیلئے ہیلپ لائین نمبر 084455-272525 پر ربط قائم کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں 6 لاکھ ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنانے کیلئے پانی سربراہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں ۔ اس موقع پر سی ایم ریلیف فنڈس کے 33 لاکھ چیکس 75 مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی اندول مسٹر جی بابو موہن ضلع کلکٹر رونالڈروز ، سکریٹری ٹی آر ایس مسٹر ایم دیویندر ریڈی صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ، ڈپٹی چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ، آر ڈی او ایم ناگیش ، صدر ٹاون ٹی آر ایس و اقلیتی سیل مسرز ایم گنگادھر ، محمد فاضل بلدی کونسلرس مسرز چندراکلا ، بٹی سلوچنا ، جی گائتری ، وینکٹ رمنا ، سید صادق ، اسماء منیر ، رادھا گوند ، کمشنر بلدیہ مسٹر پرساد راؤ ، ڈپٹی ای ای بلدیہ مسٹر رامیشور راؤ بھی موجود تھے ۔