بودھن /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے اتوار کے روز حلقہ اسمبلی بودھن کے مواضعات پیگڑاپلی ، کلدرکی ، سالورہ کا دورہ کرتے ہوئے ان مواضعات میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ مشن کاکتیہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے کے دوران 701 تالابوں کی مرمت کیلئے 300 کروڑ روپئے رقم کی اجرائی عمل میں آئی ۔ مسٹر پوچارام نے کہا کہ چیفمنسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو تلنگانہ و مہاراشٹرا کے سرحدی علاقہ میں واقع علاقہ تلنگانہ کے کسانوں کو زرعی اغراض کیلئے پانی سربراہ کرنے منجیرے ندی کو روک کر چیک ڈیم کی تیاری کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ ندی کے قریب واقع تالابوں میں جمع فاضل مٹی نکال کر چیف ڈیم میں پانی جمع کرنے پیشتہ تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے مٹی کی نکاسی کے کاموں میں تعاون کرنے کسانوں اور مقامی مزدوروں سے ڈیم کے تعمیری کاموں میں حصہ لینے کی خواہش کی ریاستی وزیر نے کیا متعلقہ خواتین کیلئے بھی وظیفہ کی اجرائی کیلئے چیف منسٹر کے دفتر میں تجاویز زیر غور ہے ۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی جناب شکیل عمار ایم ایل سی وی جی گوڑ اور ضلع چیرمین DCCB بینک گنگادھر راؤ پٹواری نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ ایلیا رکن زیڈ پی ٹی سی لاونیا سابقہ ایم پی پی گنگاریڈی سرپنچ گنگامنی ، بی راجیشور اے شنکر ، اے سائنہ کے گنگارام ، ایم پی ٹی سی شیام راؤ مقامی قائد شکیل و دیگر افراد اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔