زرعی اسکیمات پر عمل آوری کے لئے ہدایت

کرنول ۔ 3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی اسکیمات پر عمل کرنے کیلئے زرعی عہدیداران کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جے ڈی اے ٹھاکر نائیک نے کلکٹریٹ بھون میں زرعی عہدیداران کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی ترقی کیلئے کوشش کرنی اور کسانوں کیلئے وقت پر تخم اور کھاد اور ان کے ضرورت کی اشیاء کو سربراہ کریں ۔ اس پروگرام میں منڈل کے تمام زرعی عہدیداران شامل تھے ۔ خاص کر ڈی سرینواس ‘ شیشا ریڈی ‘ گریش ‘ انورادھا ‘ وشواناتھ وغیرہ شامل تھے ۔