زرعی آبپاشی کیلئے موثر اقدامات کا مطالبہ

سرپور ٹاون /2 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون زیڈ پی ٹی سی رام نائیک اور ٹی آر ایس تعلقہ یوتھ صدر ڈی شری شیلم کی زیر قیدات ایک خصوصی وفد نے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے حلقہ سرپور ٹاون کے پانچ منڈلوں میں موجود اراضی کی فصلوں کیلئے پانی سربراہ کرنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ زیڈ پی ٹی سی رام نائیک کے ہمراہ ٹی آر ایس پارٹی صدر ڈی وکرم ، این ستیہ نارائن کے علاوہ ٹی آر ایس کارکن موجود تھے ۔ تالابوں ، کنٹوں اور چیک ڈیم کو پراجکٹوں میں تبدیل کرتے ہوئے کسانوں کو فصلوں کی پیداوار موضع پر ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے سرپور ٹاون کے ٹی آر ایس قائدین کو تیقن دیتے ہوئے کہا کہ عنقریب حلقہ سرپور ٹاون کے عوامی اور کسانوں نے مسائل کی یکسوئی کی جائے گی ۔