زرداری اور ساتھیوں پر سرکاری عہدیداروں کی نظر

اسلام آباد ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے قریبی بااعتماد ساتھی سرکاری عہدیداروں کی نظر میں ہیں۔ عدالت کی مقررہ ایک تحقیقاتی ٹیم ان کے جعلی بینک کھاتوں کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے جن میں انہوں نے مبینہ طور پر اپنی ناجائز دولت ذخیرہ کر رکھی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کی جاچکی ہے۔ مبینہ طور پر آمنی گروپ بھی زرداری اور ان کے قریبی ساتھیوں کی ملکیت ہے۔ ان کی ملکیت نے شکر کے کارخانے اور دادوشکر کارخانے پاکستانی صوبہ سندھ میں انتہائی سستے داموں شکر فروخت کررہے ہیں۔ رپورٹ کی ایک نقل پی ٹی آئی کو حاصل ہوئی ہے جس کے بموجب انہیںادائیگی جعلی بینک کھاتوں کے ذریعہ کی جارہی ہے۔