زراعت کے فروغ کیلئے عصری طریقے اپنانے پر زور

عادل آباد میں عہدیداران کے اجلاس سے ضلع کلکٹر ایم جگن موہن کا خطاب
عادل آباد 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی پیداوار پر ہر ایک کی زندگی کا انحصار ہے۔ فصلوں کے ذریعہ پیدا ہونے والی اشیائے مایحتاج کو دنیا بھر میں مختلف ناموں سے شناخت کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں اگریکلچرل ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں عہدیداروں اور زراعت پیشہ افراد سے مخاطب ہوکر کیا۔ ضلع عادل آباد میں زرعی شعبہ کو دی جانے والی ترقی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ضلع کے کسانوں کو جدید طرز پر زرعی پیداوار کو فروغ دلانے ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح کے فیسٹیول میں شرکت کرنے کی خواہش کی جبکہ حکومت کی جانب سے زرعی شعبہ کی معلومات فراہم کرنے کسانوں کو دیگر ممالک روانہ کیا جارہا ہے۔ زرعی تخم، زرعی ادویات کے صحیح استعمال سے زرعی پیداوار کو اپنے مقررہ نشانہ سے زیادہ حاصل کیا جاتا ہے۔ 27 ماہ کے طویل عرصہ کے بعد منعقدہ اس اجلاس میں آتما Atma ، پراجکٹ ڈائرکٹر مسٹر منوہر، اگریکلچرل جوائنٹ ڈائرکٹر شریمتی روجہ لیلہ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر ایس ایس راج، لیڈ بینک منیجر مسٹر شرما، مسٹر پریم داس کے علاوہ دیگر عہدیدار اور گورننگ بورڈ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ متعلقہ عہدیدار کی جانب سے گزشتہ دو سال کی کارکردگی کی تفصیلات کو بڑے اسکرین پر ویڈیو فلم کے ذریعہ دکھایا گیا اور اس دوران حکومت کی جانب سے حاصل ہونے والی رقم اور محکمہ کی جانب سے اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔