زراعت کیلئے دن میں 9 گھنٹے برقی سربراہی

یلاریڈی میں رکن اسمبلی رویندر ریڈی کا خطاب
یلاریڈی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے تمام کسانوں کو وزیراعلیٰ مسٹر کے سی آر کے وعدہ کے مطابق شعبہ زراعت کیلئے 9 گھنٹے دن کے اوقات میں برقی سربراہ کی جائے گی۔ یکم اپریل سے اس پر عمل آوری بھی کی جائے گی۔ منڈل یلاریڈی کے ماچاپور علاقہ میں جدید تعمیر کردہ برقی سب اسٹیشن کا رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے افتتاح کرتے ہوئے مزید کہاکہ ماچاپور کے ساتھ ساتھ بھکنور علاقہ میں 132/33kv برقی سب اسٹیشن کی تعمیرات کیلئے ٹنڈرس مکمل کرلئے گئے ہیں۔ لکشماپور ، کلیائی میں 33/11kv برقی سب اسٹیشن بھی مستقبل میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگادھر، زیڈ پی ٹی سی مساسیل، نائب صدر منڈل پریشد سرینواس، ماچاپور سرپنچ نارا گوڑ، منڈل پریشد ارکان میں واساوی گوڑ، محمد سخاوت علی، راج شیکھر، سرپنچ فورم صدر سرینواس ریڈی، سوسائٹی صدر سائیلو موجود تھے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور علاقہ جدید تعمیر کردہ 33/11kv برقی سب اسٹیشن رکن اسمبلی رویندر ریڈی نے افتتاح کیا۔ رویندر ریڈی رکن اسمبلی نے اس موقع پر مزید بتایا کہ منڈل کے مختلف مواضعات کے لئے سی سی روڈ تعمیر کرنے کے لئے 60 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ مستقبل میں مزید دو کروڑ روپئے منظور کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر اوشماں، زیڈ پی ٹی سی نارائنا، تانڈور سرپنچ راجامنی، سنگل ونڈو چیرمین سائی ریڈی، راجی ریڈی، سرپنچ فورم صدر سدیا، منڈل پریشد ارکان فورم صدر پربھو گوڑ، ٹی آر ایس منڈل صدر بھیم ریڈی موجود تھے۔