سابق حکومت پر تنقید، فرخ منڈل میں جلسہ ، ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کا خطاب
شادنگر /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست بھر کے کسانوں کے چہروں پر خوشحالی لانے کیلئے تلنگانہ کی حکومت نے کسانوں کیلئے منفرد اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے زراعت کرنے والے کسانوں کو سبسیڈی فراہم کرنے کے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے اگریکلچر ، گرین ہاوز اور پالی ہاوز پر خصوصی توجہ مبذول کی ہے ۔ تلنگانہ حکومت کسانوں کو ہر ممکنہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر پوچارم سرینوسا ریڈی نے فرخنگر منڈل کے موضع کمسان پلی میں منعقسدہ کسانوں کے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے سابقہ تلگودیشم اور کانگریس حکومتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے درپیش مسائل کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع محبوب نگر کو ہر ایک شعبہ میں ترقی یفاتہ بنانے کیلئے حکومت کوشاں ہے ۔ ہارٹیکلچر پر بھی تلنگانہ حکومت خصوصی توجہ مبذول کرتے ہوئے سبسیڈی فراہم کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی ایس ٹی طبقہ کی خواہش مند کسانوں کو 100 فیصد سبسیڈی فراہم کی جارہی ہے اور بی سی طبقہ کو بھی سبسیڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ مچھروں کو بھی تلنگانہ حکومت کتی ایک مراعات فراہم کر رہی ہے ۔ قبل ازیں تلنگانہ ریساتی وزیر پوچارم سرینوسا ریڈنے مستقر شادنگر میں واقع ملک سنٹر کا مشاہدہ کیا ۔ مویشیوں کی افزائش پر بھی زور دیا ۔ قبل ازیں پوچارم سرینواس ریڈی نے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز زیں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کسانوں کی زراعت کو نقصان دہ نہیں بلکہ فائدہ مند بنانے کیلئے جامع منصوبہ بنارہی ہے ۔ میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ شادنگر میں اراضی فراہم کرنے پر ریتو بازار قائم کرنے کا تیقن دیا اور محکمہ زراعت میں خالی جائیدادوں اور انیمل ہسبنڈری کی خالی جائیدادوں کو بہت جلد پر کرنے کا تیقن دیا ۔ سابقہ آندھرائی قیادتیں زراعت کو یکسر نظر انداز کر رکھا جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ۔ موضع کمسان پلی میں 16 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی شیمن کمیٹی کا وزیر زراعت پوچارم سرینواس کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ تلنگانہ سیاسی وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلئے تنگانہ حکومت ہر محاذ پر غور و فکر کرتے ہوئے سہولت مہیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریوں کے قیام سے علاقہ کی ترقی اور کام کرنے والے خواہش مندوں کو روزگار فراہم کرنے کے قوی امکانات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنے گھروں سے پانی کے گھڑے لیکر دور جانے کی ضرورت نہیں ۔ تلنگانہ حکومت نے واٹر گرڈ کے ذریعہ گھر گھر پینے کا پانی مہیا کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے ۔ قبل ازیں رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو ، وینکٹیشور ریڈی ، رام بل نائیک ، سرپنچ یادیا ، فرخنگر منڈل ایم پی پی یو جی نائیک ، ٹی ویریندر ریڈی ، سینئیر ایڈوکیٹ شادنگر کے علاوہ دیگر نے مخاطب کیا ۔ قبل ازیں تلنگانہ ریاست وزراء پوچارم سرینواس ریڈی ، وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجارام فرخنگر منڈل تحصیلدار بی چندر راؤ نے جلسہ گاہ کے قریب زراعت سے متعلق نمائش کا مشاہدہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے اعلی سرکاری عہدیادر اور مقامی سیاسی قائدین اور عوام بڑی تعداد میں موجود تھے ۔