زدوکوبی پر عہدیداروں کو عمر قید، لا پیانل کی تجویز

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)عوامی خدمت گذار جو زدوکوبی کے مجرم قرار پائے، انہیں عمر قید کی سفارش کرتے ہوئے لا کمیشن نے کہا ہیکہ حکومت کو یو این کنونشن کی توثیق کردینا چاہئے تاکہ بیرون ملک سے مجرمین کو وطن لانے میں پائی جانے والی مشکلات پر قابو پایا جاسکے اور یہ سب حکامکی جانب سے سخت برتاؤ کی روک تھام والے قانون کے فقدان کے سبب ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہاکہ اگر حکومت زدوکوبی اور دیگر غیرانسانی برتاؤ یا سزاء سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی توثیق کردینے کا فیصلہ کرتی ہے تو پارلیمنٹ میں بل متعارف کراتے ہوئے مختلف قوانین میں ترمیم کی سعی کرنا چاہئے تاکہ حکومتی عہدیدراوں کی طرف سے اذیت پہنچانے کا رجحان ختم ہوجائے ۔ اس ضمن میں حکومت کو پیش کردہ مسودے نے خاطیوں کو سخت سزاء کی تجویز رکھی ہے۔