زخمی ہاشم آملہ دورہ آسٹریلیا سے دستبردار

جوہانسبرگ ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی کا اسٹار اوپنر ہاشم آملہ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ مجوزہ دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے۔ آملہ انگلی کے زخم میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ جنوبی افریقی کوچ اوٹس گبسن نے کہا کہ آملہ تاحال صد فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے وہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ، دورے کیلئے ہم مضبوط اور متوازن اسکواڈ تشکیل دیں گے۔دورہ آسٹریلیا پر جنوبی افریقی ٹیم میزبان کے خلاف 3 ونڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 مقابلہ کھیلے گی۔