زخمی گیل ہندوستان کی ونڈے سیریز سے باہر

سینٹ جانس۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)عضلات میںجکڑن کی تکلیف سے ابھی مکمل صحت یاب نہ ہونے والے ویسٹ انڈیز دھماکو اوپنر کریس گیل آج آئندہ ماہ ہندوستان کے خلاف منعقد شدنی ونڈے سیریز کیلئے 15رکنی معلنہ ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے ہے۔ہندوستان کے دورہ پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز کھیلے گی جس کا پہلا مقابلہ8اکٹوبر کو کوچی میں کھیلا جائے گا ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت ڈیون براوؤ کررہے ہیں اور ان کی قیادت میں ہندوستان کا دورہ کرنے والی 15رکنی ٹیم میں گیل کا نام شامل نہیں ہے جو کہ ٹیم کے اہم کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں ۔ معلنہ ٹیم میں ایک اہم بیٹسمین مارلون سمیولس کے ہمراہ ڈیون اسمتھ اور فاسٹ بولر جیروم ٹیلر کو شامل کیا گیاہے ۔گیل کے علاوہ جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ان میں قابل ذکر کریک ایڈورڈس کا اور بائیں ہاتھ کے اسپنر نکیتاملر ہیں ۔ سمیولس اور اسمتھ رواں برس نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف منعقدہ سیریز کے دوران ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے تھے جبکہ زخموں سے پریشان رہنے والے فاسٹ بولر ٹیلر کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ڈیون براوؤ(کپتان) ‘ جیسن ہولڈر‘ ڈیرن براوؤ ‘ لیون جانسن ‘ سنیل نارائن ‘ کیرن پولارڈ ‘ دنیش رامدین ( وکٹ کیپر) ‘ روی رام پال ‘کیمروج ‘ اینڈری رسل‘ ڈیرن سیمی ‘ مارلون سیمولس ‘ لنڈل سمنس ‘ ڈیون اسمتھ اور جیروم ٹیلر ۔