زخمی کیویٹوا فرنچ اوپن سے دستبردار

پیرس ۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چیک جمہوریہ کی اسٹارکھلاڑی پیٹرا کویٹووا فٹنس مسائل کے باعث سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئیں، وہ کاندھے کی تکلیف کا شکار ہیں۔ کویٹووا کو میگا ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں رومانوی کھلاڑی سورانا کرسٹیا کا سامنا کرنا تھا۔ کویٹووا نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کاندھے میں درد محسوس کر رہی تھی اور ایم آر آئی اسکین سے گریڈ ٹو زخم کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے میں نے ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔