اٹلانٹا ۔30 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی ٹینس اسٹارنک کیریاس کی فٹنس مسائل کے باعث سٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی۔ نک اٹلانٹا اوپن ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل کے دوران زخمی ہوئے ۔ نک کے مطابق سٹی اوپن میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا، میں ڈاکٹرز سے طبی معائنے کے بعد ان کی مشاورت سے ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کروں گا۔کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے کیمرون نوری کیخلاف میچ میں نک زخمی ہونے کے باعث دستبردار ہو گئے ۔