زخمی نیمرورلڈ کپ سے باہر

ریوڈی جنیرو۔ 5جولائی (سیاست ڈاٹ کام )برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمر زخمی ہونے کے سبب اب ورلڈ کپ 2014 کا کوئی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔نیمرکولمبیا کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں زخمی ہوگئے۔ 22 سالہ نیمر کولیمبیا کے کھلاڑی جوان زونیگا کا گھٹنا کمر میں لگنے کے سبب میدان میں گر گئے تھے اور انھیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمر کے ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا ہے۔ٹیم کے کوچ لوئز فیلپ نے کہا ہے کہ نیمر کو تین میچوں سے نشانہ بنایا جا رہا تھا اور یہ تو ہونا ہی تھا۔ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمر نے کہا ہیکہ بدقسمتی سے وہ اب نہیں کھیل سکیں گے۔یہ اس لحاظ سے سنجیدہ نہیں ہے کہ آپریشن کی ضرورت پڑے تاہم ان کی صحت یابی کے لیے ان کا آرام بہت ضروری ہے۔ان کے مطابق نیمر کی صحت یابی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔اس سے پہلے دوسرے مرحلے میں چِلی کے خلاف میچ میں انھیں ران اور گھٹنے پر چوٹیں آئی تھیں۔ نیمر نے ورلڈ کپ 2014 میں نے برازیل کے تمام پانچ میچ کھیلے اور چار گول کئے۔