زخمی محمد سمیع آئی پی ایل ۔ 8 سے باہر

نئی دہلی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ بورڈ نے آج تصدیق کردی کہ ہندوستان کے نمایاں پیس بولر محمد سمیع گھٹنے کی انجری کے باعث جس سے وہ گزشتہ ماہ ورلڈ کپ کے دوران دوچار ہوئے تھے، جاریہ آئی پی ایل سیزن میں شرکت کیلئے خارج از امکان قرار دیئے گئے ہیں۔ آئی پی ایل کے بیان میں بتایا گیا کہ ٹکنیکل کمیٹی نے دہلی ڈیرڈیولس ٹیم میں سمیع کیلئے کسی متبادل کو منظوری دی ہے۔

سچن تنڈولکر کی آج 42 ویں سالگرہ
ممبئی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مثالی سابق ہندوستانی کرکٹر ’بھارت رتن‘ سچن تنڈولکر کل 42 سال کے ہوجائیں گے۔ یہ زائد از 16 ماہ قبل کی بات ہے کہ تنڈولکر نے مسابقتی کرکٹ کو خیرباد کہا۔ یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 2013ء کی انڈیا۔ ویسٹ انڈیز ٹسٹ سیریز کے اختتام پر اُن کی جذباتی وداعی ہنوز ان کے پرستاروں کے ذہن میں تازہ ہے۔ اب وہ انڈین سوپر لیگ فٹبال فرنچائز کیرالا بلاسٹرز کے شریک مالک بھی ہیں۔