زخمی لی کامن ویلتھ گیمس میں شرکت سے محروم

کوالالمپور۔ 8 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نمبر ایک بیاڈمنٹن کھلاڑی لی چونگ وی گلاسگو میں منعقد شدنی کامن ویلتھ گیمس میں زخمی ہونے کی وجہ سے شرکت سے محروم ہوچکے ہیں ۔ رپورٹ کے بموجب 31 سالہ ملیشیائی کھلاڑی گزشتہ ایک ماہ سے ران کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث انھوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے اواخر منعقد شدنی گلاسگو کامن ویلتھ گیمس میں شرکت سے دستبرداری اختیار کریں گے ۔ لی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انھیں مکمل صحتیاب ہونے کے لئے چار تا پانچ ہفتے درکار ہیں جس کے بعد اُمید ہے کہ اگسٹ کے اوآخر میں منعقدشدنی ورلڈ چمپیئن شپ کے علاوہ اس کے بعد ایشین گیمس میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ورلڈ چمپیئن شپ میں بہتر مظاہرے کے خواہاں ہیں لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ کامن ویلتھ گیمس سے دستبردار ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے بموجب ان کی ران کی عضلات میں پھیلاؤ آگیا ہے اور اگر اس عمر میں ان کا بروقت علاج نہیں کیا گیا تو زخم مزید پیچیدہ ہوسکتا ہے ۔