حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) مغل پورہ کے علاقہ میں مشتبہ حالت میں زخمی شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ مغل پورہ پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد غوث جو کندیکل گیٹ علاقہ کے ساکن محمد یسین کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے پھول اور سجاوٹ کا کام کرتا تھا ۔ 6 ستمبر کے دن وہ گولی پورہ علاقہ سے گذر رہاتھا کہ مشتبہ طور پر گرکر شدید زحمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔