زخمی رچرڈسن ورلڈ کپ سے باہر

ملبورن ۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جائے رچرڈسن کندھے کی تکلیف کے باعث 30 مئی کو انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جائے رچرڈسن کندھے کی تکلیف سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے جس کے بعد ان کی جگہ کین رچرڈ سن کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ رچرڈسن رواں برس مارچ میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات سیریز کے دوران کندھا زخمی کر بیٹھے تھے، تاہم انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔