زخمی دھونی آئندہ مقابلے کیلئے پرعزم

موہالی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چینائی سوپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کو یقین ہے کہ تکلیف کے باوجود وہ بدستور آئی پی ایل میچزکھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔دھونی کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران اس تکلیف کا شکار ہوئے اور میدان میں ہی انھیں طبی امداد بھی دی گئی تھی۔ چینائی سوپر کنگز کا اب اگلا میچ جمعے کو ہے۔ دھونی نے کہاکہ کمر کی تکلیف بہت ہی شدید ہے مگر قدرت نے مجھے بہت طاقت دی ہے، میں اپنی کمر کو بہت ہی کم استعمال کرتا اور ہاتھوں سے ہی بیٹنگ کا فریضہ انجام دیتا ہوں۔