زخمی حفیظ آسٹریلیا کیخلاف ٹسٹ سیریز سے بھی باہر

کراچی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 اور پھر 3 مقابلوں کی ونڈے سیریز میں پہلے ہی شرکت سے محروم ہوچکے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے اب آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریز سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔ 33 سالہ حفیظ گزشتہ ہفتہ پاکستان سے یہاں متحدہ عرب امارات پہونچے تھے تاکہ آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورس کی سیریز میں شرکت کرسکیں لیکن پریکٹس میچ کے دوران اُن کا بایاں ہاتھ شدید زخمی ہوا اور اِس پر 6 ٹانکے پر لگے۔ پاکستان کو واحد ٹوئنٹی 20 مقابلہ میں شکست کے بعد ونڈے سیریز کے ابتدائی مقابلہ میں بھی ناکامی ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا 22 اکٹوبر کو آغاز ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کم از کم 4 ہفتے آرام کریں لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں اِن کی شرکت ممکن نہیں ہے۔