زخمی اسٹوفن انگلینڈ کی ٹیم سے خارج ، پلنکٹ کو موقع

لندن۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے پیس بولر اسٹیوفن کو زخمی ہونے کے سبب ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی۔ 20 سیریز میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے بجائے لیام پلنکٹ کو موقع دیا گیا ہے۔ اسٹوفن کو یہ تازہ ترین دھکہ قبل ازیں انہیں دسمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز میں بھی زخموں کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں جوہانسبرگ میں تیسرے ٹسٹ کے دوران بائیں پاؤں میں زخم کے سبب وہ دورہ مختصر کرتے ہوئے وطن واپس ہوگئے تھے۔ فن کے غیاب میں پلنکٹ اب انگلینڈ کے دیگر 6 بولرس ڈیوڈ ویلی، ریکی، ٹاپلی، کرس جارڈن اور این اسٹوکس کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔