حیدرآباد 29 مئی ( سیاست نیوز) منگل ہاٹ کے علاقہ میں زائد گولیوں کے استعمال سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ ایشور جو جالی ہنوما ن علاقہ کا ساکن تھا چھوٹا بیوپاری بتایا گیا ہے ۔ ایشور درد شکم سے پریشان تھا جس نے 26 مئی کے دن شدید درد کے سبب زائد گولیوں کا استعمال کرلیا تھا جس سے اس کی صحت ناساز ہوگئی تھی اور وہ بے ہوش ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔