ر150روہت نے سچن کا ریکارڈتوڑدیا

نئی دہلی، 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ونڈے میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے ہندستانی اوپنر روہت شرما نے ونڈے میں150 سے زائد کے اسکور بنانے کے معاملے میں ہم وطن سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا۔سیریز میں کامیابی کیلئے بقیہ میچوں میں بھی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔روہت نے گوہاٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناٹ آؤٹ 152 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔ اس سے پہلے سچن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پانچ پانچ مرتبہ ونڈے میں 150 سے زائد کے اسکور بنائے تھے ۔ روہت اب ان سے ایک قدم آگے نکل گئے ہیں۔انہوں نے ون ڈے میں 150 سے زائد کے چھ اسکور بنائے ہیں جن میں 264، 209، ناٹ آؤٹ 208، ناٹ آؤٹ 171، ناٹ آؤٹ 152 اور 150 کے اسکور پر مشتمل ہے ۔