جکارتہ۔25اگست(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ریکرو ٹیم ایشیائی کھیلوں کے تیر اندازی مقابلے میں آج اپنے کوارٹرفائنل مقابلے میں چینی تائیپے سے تقریباً یکطرفہ طور پر 2-6 سے شکست کے بعدٹورنمنٹ سے باہر ہوگئی۔اسٹار تیر انداز دپیکا کماری، انکیتا بھکت اور پرومیلا دائماری کی ہندوستانی ٹیم کو تائیپے کے خلاف یکطرفہ انداز میں شکست ملی اور وہ صرف تیسرے سٹ پر دوپوائنٹ حاصل کرسکی جبکہ پہلے دوسرے اور چوتھے سیٹ پر اسے کوئی پوائنٹ نہیں ملا۔دوسری جانب دنیا کی تیسری نمبر کی تان یا تنگ، آٹھویں رینکنگ کی لئی چیئن یِنگ اور22 ویں رینک پینگ چیئے ماؤکی مضبوط چینی تائیپے کی ٹیم نیجملہ24 تیروں میں9 پرپرفیکٹ10 کا اسکور کیا۔ وہیں دنیا کی ساتویں رینکنگ کی دپیکا12 ویں رینک کی پرومیلا اور45 ویں رینک کی انکیتا کی ہندوستانی ٹیم نے صرف چھ پرفیکٹ 10 کے اسکور کئے ۔فائنل سٹ میں ہندوستانی ٹیم نے چھ اورسات کے برابر اسکور کئے ۔ دپیکا نے اپنے آخری تیر پرسات کا اسکور کیا اور چوتھا اورآخری سٹ ہندوستانی ٹیم نے 57۔47 سے گنوا دیا۔ ہندوستان اور چینی تائیپے کی ٹیموں کا چار سٹوں میں اسکور 56۔55، 56۔51، 52۔55، 57۔47 کا رہا۔اس سے قبل خاتون ریکرو ٹیم نے منگولیا کے 5۔3 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔مرد ریکرو ٹیم نے اپنے راؤنڈ16 میں ویتنام کو 5۔3 سے ہراکر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ ہندوستانی ٹیم اب سیمی فائنل میں جگہ یقینی کرنے کے لئے کوریا سے مقابلہ کرے گی۔