ریکروٹمنٹ ریالی میں دوڑ قلب پر حملہ سے نوجوان فوت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) ریکروٹمنٹ ریالی میں دوڑ لگانے کے دوران ایک شخص فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 32 سالہ کے رمیش بابو قلب پر مشتبہ حملہ کے باعث فوت ہوگیا۔ جو دوڑ لگانے کے دوران اچانک گر پڑا تھا۔ ملکاجگری پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ریلوے پولیس ساتویں بٹالین کے گروپ ڈی کے تحت دوڑ جاری تھی۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی۔ رمیش بابو جو پرائیویٹ لکچرر تھا، تین چکر میں دوڑ کی ایک چکر مکمل کرچکا تھا اور دوسری چکر کے دوران اچانک گر پڑا جس کو فوری ریلوے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔