ریڑھ کی ہڈی کے عارضہ میں مبتلا شیرخوار کا کامیاب آپریشن میکس کیور ہاسپٹلس کا کارنامہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : میکس کیور ہاسپٹلس اس کی تمام کلینکل مہارتوں اور جراحی کی عمدہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک 4 ماہ کے شیرخوار کا کامیاب آپریشن انجام دیا ۔ جسے گوناگوں ریڑھ کی ہڈی اور نقائی ڈور کی صورت حال کا سامنا تھا ۔ ملیومنین انگوکول کا عارضہ جو انتہائی پیچیدہ صورتحال اختیار کر گیا تھا جو 4000 پیدائشوں میں کسی ایک کو لاحق ہوسکتا ہے ۔یہ ایک فروغی نقص ہے ۔ یہ دو طرح سے اثر انداز ہوتا ہے ایک تو اوپن ورائیٹی اور دوسرے کلوز ڈورائیٹی بچے جو اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں انہیں پیٹھ میں غیر معمولی سوجن ، پانی کارسنا اور ہاتھوں و پیروں کے مفلوج ہونے کے معاملات سامنے آتے ہیں ۔ مثانہ اور بوول میں کمزوری ہوجاتی ہے ۔ میکس کیور ہاسپٹلس پر اعلیٰ تجربہ کار و مہارتی ٹیم فوری حرکت میں آکر علاج و معالجہ کے ساتھ اینٹی بائیوٹیکس کے ذریعہ سرجری کے بعد انفیکیشن کو قابو کرتی ہے ۔ ٹھیک اسی طرح اس شیرخوار کو بھی مرض سے نجات دلائی گئی ۔۔