ریڑھ کی ہڈی کی کیفوٹک ڈی فارمیٹی سے متاثرہ 11 سالہ بچے کی میاکس کیور پر کامیاب سرجری

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : کیفوٹک ڈی فارمیٹیز کا مرض ایک سنگین صورت ہوتی ہے جو بچوں پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ بچوں کی صحت کا اس پر بہت ہی برا اثر پڑتا ہے ۔ ابتدائی بچپن میں یہ بگاڑ کا آغاز ہوجاتا ہے ۔سانس لینے میں مسائل اور کمزوری یا پھر پیروں کا شل ہوجانا وغیرہ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں ۔ اسی طرح کے ایک معاملہ میں میاکس کیور ہاسپٹل نے کامیاب پیش رفت کی ہے ۔ ایک 11 سالہ بچہ جو ضلع اننت پور کا متوطن ہے اس عارضہ میں مبتلا تھا ۔ ہم سے ربط قائم کیا ۔ اس بچہ کے پیر مفلوج ہورہے تھے ۔ اس کی تشخیص تھوراسک کیفوٹک ڈی فارمیٹی کے طور پر کی گئی اور کامیاب درستگی کے ساتھ علاج کیا گیا ۔ ڈاکٹر سوریہ پرکاش راؤ وی سینئر اسپائن سرجری کنسلٹنٹ ، میاکس کیور ہاسپٹل نے اس کی کامیاب سرجری کی اور بچہ کا اب کامیاب علاج ہوچکا ہے ۔ سرجری بہت ہی مشکل اور نہایت پیچیدگی پر مشتمل تھی ۔ بچہ اب معمول کی زندگی گذار رہا ہے اور اسکول جاکر اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل کود بھی کررہا ہے ۔۔