طلباء کو وزبی کٹس (WYZBEE Kits) کی فراہمی ۔ ایم جے کو منفرد اعزاز
حیدرآباد ۔ /6 اپریل (راست) کیلی فورنیا کی مشہور وائرلیس سسٹم کمپنی ریڈ پائن سگنلس اور مفخم جاہ کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے درمیان آج ایک معاہدہ مفاہمت MoU پر دستخط کئے گئے جس کے تحت ریڈپائن سگنلس ایم جے کالج کے طلباء کو WYZBEE کٹس فراہم کرے گی تاکہ طلباء اپنے طور پر پروٹو ٹائپ پراڈکٹس تیار کریں ۔ WYZBEE کمپنی کا جدید انٹرنیٹ فارتھنگس IOT پلیم فارم ہے ۔ ریڈ پائن سگنلس کا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ یونٹ حیدرآباد میں ہے ۔ سینئر وائس پریسیڈنٹ مسٹر وینکٹیش پرساد اور سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائیٹی کے سکریٹری ظفر جاوید نے MoU پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر جناب محمد ولی اللہ وائس چیرمین ، ڈاکٹر میر اکبر علی خان ، پروفیسر بشیر احمد بھی موجود تھے ۔ کلیم فاطمہ نے شکریہ ادا کیا ۔ مفخم جاہ کالج واحد کالج ہے جس کے ساتھ ریڈپائن نے معاہدہ کیا ہے ۔