حیدرآباد ، 10 جون (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں ریچھ کے حملہ میں ایک خاتون ہلاک اور دیگر 6شدید زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ سریکاکلم ضلع کے سوم پیٹ منڈل کے یرامُکام،تری مامڈی علاقہ میں پیش آیا۔اس ریچھ نے گاوں میں ہلچل مچاتے ہوئے دیہاتیوں پر یہ حملے کئے جس میں ایک خاتون جس کی شناخت اورویلا کے طورپر کی گئی ہے ، ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا شوہر تروپتی راؤ بھی زخمیوں میں شامل ہے ۔اس خاتون کے شوہر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اس کو علاج کے لئے وشاکھاپٹنم کے کے جی ایچ اسپتال منتقل کردیاگیا۔