ریٹائرڈ کسٹم آفیسر کو مردہ قرار دے کر جائیداد پرقبضہ کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) ریٹائرڈ کسٹم آفیسر کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس کی اراضی ہڑپنے والی ایک بدنام زمانہ لینڈ گرابرس کی ٹولی کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمشنر رچہ کنڈہ پولیس مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار افراد کو پیش کیا اور اس ضعیف ریٹائرڈ کسٹم آفیسر کو بھی میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ جنہیں اس ٹولی نے مردہ قرار دیتے ہوئے فرضی دستاویزات تیار کرلئے تھے ۔ حیات نگر پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اس ٹولی کو بے نقاب کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سازش کے اصل سرغنہ 44 سالہ سریدھر ریڈی ساکن سیتاپھر منڈی کے علاوہ 38 سالہ سریش ساکن اڈیکمٹ 39 سالہ جگدیش ساکن اپل 38 سالہ گوپی ناتھ ساکن لنگوجی گوڑہ سرور نگر 45 سالہ ہری کرشنا ساکن رام نگر بھوپال ریڈی اور گوردھن ریڈی کے علاوہ دیگر کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ کنٹلور علاقہ میں اس ضعیف بوڑھے جیوتی اور راؤ نے ایک 200 گز اراضی کا پلاٹ خریدا تھا اور کئی دنوں سے اس جانب توجہ نہیں دی تھی ۔ اس ٹولی نے اس بات کا فائدہ اٹھاکر نقلی دستاویزات تیار کرلئے اور زندہ افراد کو مردہ قرار دیتے ہوئے پلاٹ ہڑپنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ۔