ریٹائرڈ ٹیچرس کی تہنیتی تقریب

یلاریڈی۔ یکم اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلباء کو بہترین تدریسی خدمات کے ذریعہ آراستہ کرنے والے مدرس انجینلو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ گورنمنٹ ہائی اسکول مدرس انجینلو کی ملازمت سے سبکدوشی پر منعقدہ تہنیتی تقریب میں ضلع ڈپٹی ڈی ای پدما نابھم نے اپنے بیان میں کہا کہ تدریسی خدمات کو بے لوث انداز میں پورا کرنے والے انجینلو کو طلباء کی ہمیشہ فکر رہا کرتی تھی جو کسی مثال سے کم نہیں۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر این اینجینلو، سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ، نوڈل آفیسر گنگادھر، زیڈ پی ٹی سی سامیل، منڈل پریشد صدر گنگادھر، ایم ایم سی چیرمین کرشنا گوڑ، نائب صدر منڈل پریشد سرینواس، سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین اور دوسرے موجود تھے۔