حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ ملازم کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 58 سالہ سدآنند جو آر ٹی سی کا ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ چنتل بستی میں رہتا تھا ۔ کل وہ اپنے مکان میں تنہا تھا اس کی بیوی اس وقت مکان میں نہیں تھی تاہم جب وہ تھوڑی دیر بعد واپس آئی تو سدانند بے ہوشی کے عالم میں تھا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ سدانند کے قریب ایک گلاس موجود تھا ۔ پولیس کا شبہ ہے کہ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس سیف آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔