حیدرآباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعہ میں سابق سب انسپکٹر پولیس نے اپنی بیوی کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ پولیس کے بموجب 61 سالہ انجنیلو ریڈی نے جو ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر ہے، اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انجنیلو ریڈی پر کسی دوسری خاتون سے ناجائز تعلقات کا شبہ کرتے ہوئے اُس کی بیوی سری وانی آئے دن جھگڑا کیا کرتی تھی۔ وظیفہ کی رقم پر بھی میاں بیوی کے درمیان حالیہ دنوں جھگڑا ہوا تھا۔ انجنیلو ریڈی نے آج اپنی بیوی کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا اور بعدازاں خود کو گچی باؤلی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقام واردات پہونچ کر سری وانی کی نعش کا پنچنامہ کیا اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔