ریٹائرڈ ایس آئی کی مشتبہ حالت میں موت

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ خواجہ جو ریٹائرڈ اے ایس آئی تھا ۔ چنتلہ کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ چند ماہ قبل خواجہ وظیفہ پر سبکدوش ہوا تھا 13 اگست کے دن یہ شخص اس کے مکان میں مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا تھا جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔