ریو میں برازیلیوں کا احتجاج اولمپکس کیلئے شہر میں تیاریاں

ریو ڈی جنیرو ، یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک گیمز 2016ء کی شروعات کیلئے پانچ یوم باقی ہیں جبکہ پریشانیوں میں گھری صدر دِلما روزیف کے خلاف ریو میں مظاہرے ہنوز جاری ہیں لیکن اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد گھٹ رہی ہے۔ تقریباً 4,000 احتجاجی جوش و خروش کے ماحول میں کوپاکابانا میں ساحل پر جمع ہوئے ۔ ان کے ساتھ ساؤنڈ ٹرکس تھے اور سامبا اور قومی گیت کا امتزاج سنائی دے رہا تھا۔ احتجاجیوں نے ایک بڑا بیانر تھام رکھا تھا جس پر ’’دلما کو ہٹاؤ ، جیل بھیجو اور لولا کو لاؤ‘‘ تحریر تھا جو سابق صدر لوئی ایناشیو لولا ڈی سلوا کی طرف اشارہ ہے۔ لولا ڈی سلوا پر جمعہ کو الزام عائد کیا گیا کہ وہ کرپشن کی جاریہ تحقیقات میں انصاف رسانی میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح کے احتجاج برازیلیا، اور دیگر شہروں بشمول ساؤ پالو، ریسیفی، سلواڈر اور بیلو ہوریزونتے میں بھی ہوئے ہیں۔