ریو ڈی جنیرو ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے وزیر اسپورٹس بڑھتے سیاسی بحران کے درمیان آخرکار مستعفی ہوگئے جبکہ ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے پانچ ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ پریزیڈنسی کے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جمہوریہ ٔ برازیل کی صدر دلما روزیف نے مطلع کیا کہ وزیر کھیل کود جارج ہلٹن خود اپنی مرضی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ہلٹن اس عہدہ پر 2014ء سے فائز تھے۔ اُن کی جگہ عبوری اساس پر ریکارڈو لیزر کو مقرر کیا جارہاہے، جو ریو گیمز کے 5 اگسٹ سے انعقاد کیلئے طویل عرصے سے وفاقی حکومت کے کلیدی شخص رہے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ لیزر کتنی مدت تک براعظم جنوبی امریکا میں پہلی مرتبہ اولمپکس منعقد کئے جارہے ہیں۔ روزیف کی حکومت اُن کے مخلوط کی بڑی حلیف ’پی ایم ڈی بی‘کی جانب سے بائیں بازو کی صدر کے مواخذہ کی کوشش کی تائید کا فیصلہ کرلینے پر متزلزل ہے۔
آئی ۔ لیگ میں آج سلگاؤکر کا میچ
واسکو (گوا) ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سلگاؤکر ایف سی کوشاں ہیں کہ آئی۔ لیگ میں ڈی ایس کے شیواجینس کے خلاف کل یہاں مقررہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل کے ابتدائی نصف میں پہنچ جائیں ۔ سلگاؤکر نے اپنے گزشتہ میچ میں شیلانگ لاجونگ کو ہرایا تھا جس کے بعد وہ 12 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچ مقام پر پہنچے۔ ویسے شیواجینس ٹیم کو بھی کل ایک اور جیت چوتھا مقام دلائے گی، جہاں اب اسپورٹنگ کلب ڈی گوا ہے۔