بھینسہ ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل پریشد آفس میں تعلقہ میں موجود چھ منڈلوں کے ریونیو عہدیداروں کو چھوٹی آبپاشی معیشی مردم شماری سے متعلق ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر ضلعی ڈپٹی چیف پلاننگ آفیسر سدرشن ریڈی نے تعلقہ کے بھینسہ ، مدہول ، تانور ، لوکیشورم ، کنٹالہ اور کوبیر منڈلوں کے ریونیو عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی آبپاشی معیشی مردم شماری کے ذریعہ اپنے منڈلوں میں موجود کسانوں سے ربط پیدا کرتے ہوئے کھیتوں میں موجود چھوٹی آبپاشی پراجکٹ جیسے بورویل ، باولی ، کنال اور تالابوں کا مکمل سروے کرتے ہوئے موصول شدہ تفصیلات کو آن لائن کے ذریعہ ضلع کلکٹر کو روانہ کرے ۔ انہوں نے ریونیو عہدیداروں کو 16 اپریل سے 21 اپریل تک اس سروے کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر واسودیو ریڈی سروے آفیسر نرمل ڈیویژن ، گنگاریڈی اسسٹنٹ سروے آفیسر دلاوپور منڈل ، رام موہن بھینسہ تحصیلدار ، چندر پرکاش ورما کوبیر تحصیلدار کے علاوہ بھینسہ ، مدہول ، تانور ، لوکیشورم ، کنٹالہ اور کوبیر منڈل کے VRO ، VRA ، MRI ، ASU اور دیگر ریونیو عہدیدار موجود تھے ۔