ریونیو ریکارڈس کو کمپیوٹر سے مربوط کرنے کی ہدایت

نظام آباد میں عہدہ داروں کے اجلاس سے کلکٹر رونالڈ روس کا خطاب
نظام آباد۔ یکم فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹرمسٹر رونالڈ روس نے محکمہ ریونیو کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں مارچ 2015 ء سے جمع بندی پروگرام کو انجام دیا جارہا ہے۔لہذا ریونیو کے عہدیدار دیہی سطح کا ریکارڈ کو دستیاب رکھیں ضلع کے کسانوں کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے جمع بندی کو عمل کیا جارہا ہے۔ ضلع کے کسانوں کی تفصیلات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ پہلانی، ریونیو ریکارڈکے اندراج کیلئے نئے وی آر او، وی آراے ، آر آئی، ڈپٹی تحصیلدار کو واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے پہانیوں کی ترتیب میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ان عہدیداروں کو ڈیویژن سطح پر موظف ریونیو ملازمین کے ذریعہ تربیت دی جائے گی۔ضلع کے تمام گرام پنچایت کے علاقوں میں موجودہ وی آر اواز، آرآئی پہانیوں کو کمپیوٹر کے ذریعہ مربوط کریں کمپیوٹر کے اندراج کے کام آرڈی او سے اور ضلع میں جولائی 2015ء سے کمپیوٹر کے ذریعہ پہانیاں فراہم کی جائے گی۔کمپیوٹر سے جاری کئے جانے والے پہانیوں کے اندراج کے لئے فروری تک جمع بندی کے تکمیل کو عمل کرنے اور آدھار سیڈنگ کے عمل کو تکمیل کرنے ضلع میں واٹر یوزرس چارجس اور تحصیل کی وصولی باقی ہے۔ ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے دیہی سطح پر خصوصی مہم چلائی جائے گی۔والٹا قواعد کے مطابق بقیہ داروں کو نوٹسس جاری کرنے سرکاری دفاتر کی عمارتوں کی تعمیر ، سب اسٹیشنوں کی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے اراضی کی خریدی کیلئے اقدامات کریں۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں دلت طبقوں کو اراضی کی تقسیم کیلئے اقدامات کرنے اور مستحق افراد میں تقسیم کیلئے تفصیلات فراہم کرنے۔ می سیوا کے مراکز کا جائزہ لینے اور ضرورت زدہ مقامات پر پانچ ہزار آبادی ہونے کی صورت میں می سیوا سنٹر کے قیام کیلئے رپورٹ پیش کرنے حکومت کے احکامات 58,59 کے مطابق 125 گز امکنہ جات کے ریکگنائز کیلئے درخواستوں کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے نشاندہی کریں۔ شادی مبارک، کلیانہ لکشمی کے زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے فنڈس کی منظوری کیلئے رپورٹ پیش کرنے، فوڈ سیکوریٹی کارڈ کیلئے آدھار سیڈنگ عمل کو تکمل کرنے، سنہری تلنگانہ خواب کی تعمیر کیلئے عوام منتظر ہے۔ چیف منسٹر کے احکامات کے مطابق اسکیمات کی عمل آوری ناگزیر ہے۔ جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی نے ضلع کے تمام تحصیلدارسے خواہش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایتوں کا جائزہ لیں، اس کی یکسوئی کیلئے اقدامات کریں اور می سیوا مراکز پر دھاندلیاں ختم کریں۔ اس اجلاس میں ڈی آر او منوہر، زیڈ پی سی ای او راجہ رام، تحصیلدار و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔