یلاریڈی 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ ریونیو انسپکٹر شریمتی ریکھا کا تبادلہ دو مکنڈہ کردیا گیا ہے ۔ زرعی پاس بکس کے غائب ہونے پر ان دنوں انہیں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعدانہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ تحصیلدار مسٹر نارائنا نے مزید بتایا کہ منڈل لنگم پیٹ کے ریونیو انسپکٹر کی حیثیت سے منڈل گندھاری سے تعلق رکھنے والے وینکٹ ریڈی کو مقرر کیا جارہا ہے ۔