ریونت ریڈی کی گھن گرج سے ٹی آر ایس پر سکتہ

شہداء تلنگانہ کی قربانی نظرانداز‘ کمیشن دینے والے عزیز ‘کے سی آر پر سخت ریمارک

کلواکرتی 18 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج کانگریس کی تشہیری مہم کے لئے وقت سے تین گھنٹے تاخیر سے پہنچے ریونت ریڈی نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ کونسی ایسی اسکیم ہے جو انہوں نے کانگریس کے نقل کے بغیر کی ہو ‘ جن پراجکٹ کو کانگریس نے اس ضلع کے غریب عوام کے لئے لاکھوں ہزار کروڑ رقم صرف کر کے 80 فیصد مکمل کئے ۔ جان بوجھ کر ٹی آر ایس حکومت نے کانگریس کی شہریت سے خوف زدہ ہوتے ہوئے انہیں روک کر دیگر پراجکٹ شروع کئے ‘ اس کے کنٹراکٹس بھی ایسے افراد کو دیئے گئے جو کہ آندھرائی کنٹراکٹرس ہیں ان سے ہزاروں کروڑ روپئے بطور کمیشن حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کے پسینے کی کمائی کو ہضم کیا گیا ۔ یہ حکومت کانگریس کے طفیل ہے اور ان شہیدان تلنگانہ کی دین ہے جنہوں نے ہمارا پانی ہماری ملازمتیں اور ہماری حکومت کے تحت اپنی جانوں کی قربانی دی تھی ۔ افسوس ہے کہ اس حکومت نے ان شہیدوں کو ہی نظرانداز کیا ۔ کمیشن دینے والے پارٹی ہی شریک ہونے والے اور ان کی گھر کی غلامی کرنے والوں کو ٹی آر ایس حکومت نے عہدے اور سیٹس دیئے ‘ لیکن تلنگانہ کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے کسی ایک خاندان کو بھی انہوں نے نہ عہدے دیئے اور نہ سیٹس دیئے ۔ایسی حکومت کے خلاف ہم سب کو آگے آنا چاہئے اور ان عوام دشمن حکومتوں کو ختم کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر انہوں نے تیقن دیا کہ کانگریس حکومت آنے کے بعد آپ کے تمام مسائل کو میں اور آپ کا امیدوار چلاومشی چندریڈی دونوں ملکر ختم کریں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس والوں کے لئے بھی اعلان کیا کہ ان کے بچوں کی تعلیم اور علاج معالجہ کے لئے سینک اسکول کے طرز پر اسکول کھولیں گے ۔