مٹ پلی۔/3جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوٹ برائے ووٹ کے معاملہ میں تلگودیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کو مشروط ضمانت کی منظوری پر مٹ پلی تلگودیشم پارٹی ورکرس اور قائدین میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ حلقہ اسمبلی تلگودیشم پارٹی انچارج سامباری، تلگودیشم قائدین کومی ریڈی،لنگاریڈی، پیری شیکھر، جے راجکمار، کے نرسیا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آپس میں شیرینی تقسیم کی۔