حیدرآباد۔یکم جون ( پی ٹی آئی) تلنگانہ اسمبلی کے ایک نامزد رکن کو ایم ایل سی انتخابات میں تلگودیشم امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کیلئے مبینہ طور پر 50لاکھ روپئے بطور رشوت دینے کے الزام کے تحت گرفتارشدہ تلگودیشم رکن اسمبلی کو آج 14دن کی تحویل دیئے جانے کے بعد چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ ریونت ریڈی نے ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس پر کل منگل کو سماعت مقرر ہے ۔