جگتیال ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت اور اسپیشل سکریٹری سمیتا سبھروال کا دورہ
جگتیال /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے آج ریورس پمپ ہاوز رام پور کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دو پمپ کے موٹروں کے اطراف کنکٹریٹ کے ذریعہ کی گئی مرمت ، بلڈنگ کے کام ، سیول سے متعلقہ کام ، چار پمپوں کیلئے کرین کاربن ، ڈلیوری پریشر مینس کے منجملہ 8 پائپ لائین میں 2 کی تکمیل اور چار گیٹوں کی تکمیل کی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ بائیں جانب اور ریٹرن لفٹ 13 کیلئے کنٹریٹ کا کام باقی ہے اور لفٹ 8 کے کنٹریٹ کے کام کی تکمیل کی جاچکی ہے ۔ وزیر اعلی کی آمد کے وقت یومیہ 200 مزدوروں کے ذریعہ کاموں کی تکمیل کروائی جارہی تھی ۔ ان کاموں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے وزیر اعلی کی اسپیشل سکریٹری سمیتا سھبروال کی آمد کے بعد ان کے مشورہ کے مطابق یومیہ 750 مزدوروں کے ذریعہ کاموں کو کروایا جارہا ہے۔ وزیر اعلی اور ان کی خصوصی سکریٹری کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کاموں کی پیش رفت میں کافی تیزی پیدا کروادی اور ہر دن متعلقہ انجینئیرس کے ہمراہ اجلاس طلب کرتے ہوئے کاموں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ماہ اپریل کی 30 تاریخ تک کاموں کی تکمیل کرتے ہوئے خریف کی فصلوں کیلئے آبی سیرابی کی جائے گی ۔