حیدرآباد ۔ 3جون ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں ایک دلسوز واقع پیش آیا جہاں مکان سے پولیس نے ماں کو بیہوشی کے عالم میں اور بیٹے کو مردہ دستیاب کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یاقوت پورہ چندرا نگر کے علاقہ میں واقع ایک مکان سے پولیس نے 16سالہ لڑکا نونیتکمار کی نعش کو برآمد کرلیا جبکہ مکان کے ایک کمرے سے اس کی والدہ کو بے ہوشی کے عالم میں دستیاب کرلیا ۔ یہ دونوں ماں بیٹے بیمار تھے ۔ نونیت کمار پیدائشی معذور تھا اور اس کی والدہ جو اس کی پرورش کرتی تھی چند روز سے بیمار تھی ۔ پڑوسیوں کی جانب سے انہیں گذر بسر کیلئے مدد کی جاتی تھی ۔ گذشتہ تین دن سے ان کے مکان کا دروازہ بند تھا اس بات سے تشویش کا شکار پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔